تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 July 2020

مناسک حج : آج رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا، عازمین منی پہنچ گئے

مکہ مکرمہ : حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا ہوگا، میدان عرفات میں سعودی عرب کے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، عازمین منی پہنچ گئے، خطبہ حج مسجد نمرہ میں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا ہوگا، نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت سے خصوصی دعائیں مانگیں گے، حجاج کرام منیٰ سے مزدلفہ پہنچ کرمغرب اورعشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔

خطبہ حج مسجد نمرہ میں دیا جائے گا، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت10مختلف زبانوں میں نشر ہوگا، عازمین حج ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔

اس سال مزدلفہ میں حاجی شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں نہیں چنیں گے، کنکریاں حکومت کی جانب سے دی جائیں گی، کل صبح نماز فجر کے بعد حجاج کرام شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی دیں گے اوربال منڈوا کراحرام کھول دیں گے۔

حج کے موقع پر مکہ مکرمہ اور منیٰ،عرفات کے میدان میں باران رحمت برس گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے دوران مسجدالحرام میں خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا گیا، سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حج کے دوران بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

The post مناسک حج : آج رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا، عازمین منی پہنچ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2D03SP6
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو