لاہور : خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والا جعلی اسسٹنٹ کمشنر پکڑا گیا، ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں نے ملزمان کو گلبرگ پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم نے ایک سیاہ شیشوں والی مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سواروں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم نے کار کا تعاقب کرکے ملزمان کی گاڑی کو حسین چوک پر روک لیا تو ملزمان میں سے ایک شخص نے ڈولفن ٹیم کو اپنا تعارف اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر کرایا۔
دوران گفتگو تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ڈولفن اہلکاروں نے سختی سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ ملزمان فراڈ کر رہے ہیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان ملزمان وجاہت اور احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈولفن فورس نے ملزمان وجاہت اور احمد کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
The post لاہور : گلبرگ سے جعلی اسسٹنٹ کمشنر ساتھی سمیت ڈرامائی انداز میں گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2X3YG3s
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box