تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 July 2020

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

 کراچی: شہر قائد میں پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی کے کئی علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش جاری ہے، لیاری، عثمان آباد، گلبہار، شومارکیٹ گارڈن، آگرہ تاج، شیرشاہ، سائٹ، بلدیہ، گلشن حدید، گڈاپ، ملیر، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، لانڈھی اور کورنگی میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کیماڑی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، بنارس اور قصبہ کالونی میں بھی بجلی گھنٹوں گھنٹوں غائب ہے۔

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے تاہم کے الیکٹرک کے دعوؤں کے برعکس اب بھی مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

The post کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2055838/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو