ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز صحت یاب ہوکر کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال سے جمعرات کو رخصت ہوگئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ’شاہ سلمان 30 جولائی کو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوجانے پر کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض سے رخصت کیا گیا ہے۔
ایوان شاہی نے اپنا بیان اس دعائیہ جملے پر ختم کیا کہ’ اللہ تعالی شاہ سلمان کی حفاظت کرے۔ انہیں ہر تکلیف سے اپنی پناہ میں رکھے اور انہیں صحت و عافیت سے نوازتا رہے‘۔
ایوان شاہی نے گزشتہ جمعرات 23 جولائی کو اطلاع دی تھی کہ شاہ سلمان نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں پتے کا آپریشن کرایا ہے جو آپریشن کامیاب رہا ہے۔
ایوان شاہی کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ خادم حرمین شریفین معالج ٹیم کے مشورے پرکچھ وقت ہسپتال میں گزاریں گے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان 20 جولائی پیر کو پتے میں سوزش پر معائنہ جات کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
The post شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق اچھی خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Pdt2MJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box