اسلام آباد: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔
ٹیم میں کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے ٹیم افغانستان کوچینی کی جعلی برآمد اورمنی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
The post شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2064089/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box