تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 29 August 2020

10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہییں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی 10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہییں، بارش کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے تمام مقامات کی نشاندہی کریں، کوئی نجی یا سرکاری عمارت رکاوٹ بن رہی ہے تو اسے بلڈوز کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں بارش کےبعدکی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ 10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہییں۔

کراچی میں پانی جمع ہونے سے متعلق کمشنر کراچی نے بریفنگ دی، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹاورکے علاقےمیں جمع پانی کوکو کلیئر کرا رہے ہیں، باتھ آئی لینڈ، گلشن فیصل، کلفٹن کے مختلف بلاکس سےپانی کلیئرکریں، بارش کےبعدبیشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کےالیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں 170 بحال نہیں ہوئے جبکہ ضلع جنوبی کے علاوہ دیگراضلاع کے بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سوال کیا کہ ضلع جنوبی کےبیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی تاحال کیوں نہیں کی جاسکی؟ کےایم سی کا اربن ڈیزاسٹر ریسپانس یونٹ بھی متحرک نظر نہیں آیا، بارش کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے تمام مقامات کی نشاندہی کریں، کوئی نجی یا سرکاری عمارت رکاوٹ بن رہی ہے تو اسے بلڈوز کریں ، شہر کوٹھیک کرنا چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سینئرممبربورڈ آف رونیو کو تمام اضلاع کی سروے کی ہدایات جاری کی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملیر کےتقریباً تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوگئی ہے، کچھ گلیوں میں پانی موجود ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام گلیاں صاف چاہییں، لوگ کہتےہیں حکومت نظر نہیں آتی، لوگ کام کررہےہیں لیکن سول ڈریس کی وجہ سےپہنچانے نہیں جاتے، مصروف عملے کوجیکٹ پہنائی جائے تاکہ حکومت کےمتحرک ہونےکاپتہ چلے، آپ سب کو کوئی جیکٹ پہنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ڈی سیز کراچی میں اپنے علاقوں کےنالوں کی دیکھ بھال کریں ، کیچڑ اور پلاسٹک کی تھیلیاں نالے چوک کردیتے ہیں، تمام نالے چیک کرکے صاف کرائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں کچرے کا مسئلہ ہے، ضلع وسطی کے تمام علاقے صاف کیےگئے ہیں، ضلع جنوبی میں تمام نالے صاف ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی موجودہے، شہر کےتمام نالوں کاپانی ضلع جنوبی میں جا کر گرتا ہے، ضلع جنوبی میں پانی کی نکاسی تیزی سے نہیں ہوتی۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا مجھے اندازہ ہے کہ عملہ اتنا نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر کو عارضی عملہ رکھ کر ایمرجنسی میں کام کرانے چاہییں، ہم
اس طرح کا کوئی نظام بنائیں گے۔

The post 10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہییں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YF9R3x
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو