مانچسٹر: پاکستان اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے شروع ہوگا۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل پچ کی کنڈیشن دیکھ کر کیا جائے گا۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔انگلینڈ نے1۔16 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا تھا۔
The post پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3b8JM1L
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box