تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 29 August 2020

ناظم آباد میں انڈر پاسز سے3دن بعد بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی

ناظم آباد انڈر پاسز

کراچی : گزشتہ دنوں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث کراچی کے انڈر پاسز تاحال پانی سے بھرے ہوئے ہیں، تین دن بعد بھی ناظم آباد کے دونوں انڈر پاسز سے پانی کا اخراج نہ کیا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے ناظم آباد میں انڈر پاسز سے3دن بعد بھی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، انڈرپاس کے قریب قائم پیٹرول پمپ میں کئی فٹ پانی جمع ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

پانی کے جمع ہونے سے بڑی تعداد میں بچوں نے انڈرپاسز میں تیراکی شروع کردی جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتی ہے، بچوں کو خطرے سے بچانے کے لیے اس مقام پر پولیس اور دیگر انتظامیہ بھی موجود نہیں ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں کھڑی کرکے آنے جانے والے ٹریک بند کردیے گئے ہیں، گزشتہ روز انڈرپاس میں پھنسی گاڑیوں کو نکال دیا تھا۔

واضح رہے کہ لیاقت آباد دس نمبر کا انڈرپاس بھی تاحال زیر آب ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور مسلسل پانی جمع رہنے سے انڈرپاس میں سڑک پر گڑھے پڑگئے ہیں۔

The post ناظم آباد میں انڈر پاسز سے3دن بعد بھی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3b4ZniX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو