تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 3 August 2020

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا

 اسلام آباد: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 بروز جمعرات شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ صدر نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔ صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی 5 اگست کو دن ساڑھے 10بجے طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو شام 5 بجے ہو گا۔

 

The post صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2065155/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو