تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 1 August 2020

پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے اور یہ سلسلے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب حکمت عملی کے بعد سے دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ملک میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا 841 کیسز سامنے آئے اور 19اموات ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں ملک میں22ہزار930ٹیسٹ کیے گئے۔ جبکہ سندھ میں انہی گھنٹوں کے دوران 11ہزار555ٹیسٹ ہوئے۔ پنجاب میں24گھنٹے میں7ہزار276ٹیسٹ کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں 1545، اسلام آباد1456 اور بلوچستان میں 378ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ آزادکشمیر میں620 اور گلگت بلتستان میں 100ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک کرونا کے 2لاکھ 48ہزار27مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، آزادکشمیر، جی بی اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے، تمام مریضوں تقریباً صحت مند ہیں۔

’ ملک میں کرونا کے لیے مختص1859وینٹی لیٹرز میں سے225پر مریض ہیں۔ پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 25149 ہے جبکہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد5970ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2BNmSQe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو