تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 31 August 2020

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فیصلہ آج سندھ کابینہ کرے گی، مراد علی شاہ

خیر پور : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی، اس کیلئے کسی سے کوئی مشورہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے خیر پور میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی اس ضمن میں پیپلز پارٹی یا کابینہ کو کسی سے کوئی مشورہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد کراچی کے لوگوں کو خوشخبری ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو وہ ایڈ منسٹریٹر دیا جائے گا جو عوام کی خدمت کرے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے کہ جب کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں محض چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔

دلچسپ امر ہے کہ تین دن قبل صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ کراچی کا ایڈمنسٹریٹر اچھی شہرت کا حامل ہو گا۔ انہوں ںے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی پر تمام اسٹیک ہولڈر کا اتفاق ہو گا۔

سندھ کابینہ نے چند روز قبل اپنے ایک اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو ایڈ منسٹریٹرز کی تعیناتی کا اختیار دیا تھا۔

The post کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا فیصلہ آج سندھ کابینہ کرے گی، مراد علی شاہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34PrOjN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو