ریاض: سعودی عرب میں تجارتی پردہ پوشی کے جرائم کے انسداد کے نئے قانون کی منظوری کے بعد سعودیوں کو اصلاح حال کے لیے 180 دن کی مہلت دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیرملکیوں کو اپنے نام سے کاروبار کرانے والے سعودیوں کو اصلاح حال کے لیے ایک سو اسی دن کی مہلت دی گئی ہے، اس دوران اصلاح حال کرنے پر مؤثر بماضی انکم ٹیکس بھی معاف کردیا جائے گا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے حالیہ دنوں تجارتی پردہ پوشی کے جرائم کے انسداد کے نئے قانون کی منظوری دی ہے، قانون میں وضاحت کی گئی ہے کہ وزارت تجارت اور وزارت داخلہ ساٹھ روز کے اندر افرادی قوت و سماجی بہبود، سرمایہ کاری کی وزارتوں اور منفرد اقامہ مرکز کے ساتھ تعاون سے اصلاح حال کا لائحہ عمل جاری کریں۔
سعودی عرب : تمام کاروباری افراد کو حکومت کی آخری وارننگ
نئے قانون میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ عدالت سے تجارتی پردہ پوشی کا حتمی فیصلہ جاری ہوجانے پر غیرقانونی طریقے سے حاصل کردہ دولت ضبط کرلی جائے گی۔
اگر کوئی سعودی شہری اپنے نام سے کسی غیرملکی کو کاروبار کرا رہا ہو اور اس کاروبارسے سعودی یا غیرملکی کو آمدنی ہورہی ہو۔ اگرغیرقانونی طریقے سے کمائی گئی اس دولت کوقانونی منہ شگافیوں کی وجہ سے ضبط کرنے کی کوئی سبیل نہ ہو تو ایسی صورت میں یہ معاملہ عدالت میں لے جایا جائے گا۔
عدالت کی جانب سے تجارتی پردہ پوشی کا حتمی فیصلہ ہوجانے پر غیرقانونی دولت ضبط کرلی جائے گی۔ نئے قانون میں یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ اگر پبلک پراسیکیوشن تجارتی پردہ پوشی کے دائرے میں آنے والی دولت60روز کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر سرکار کی تحویل میں دے سکتی ہے۔
اس کے علاقے قانون میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق دیگر ضوابط بھی موجود ہیں۔
The post سعودی عرب: تجارتی قانون کی منظوری کے بعد آخری وارننگ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32CB9bY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box