تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 29 August 2020

ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں، قصبوں اور دیہات میں علم و ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ آج امام حسینؓ و جانثاران کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

یوم عاشور پر قیام امن کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، شہروں، قصبوں اور دیہات میں علم و ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے۔

سیکیورٹی خدشات کے تحت ملک بھر کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایرانیہ حسینیہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے فرائض سر انجام دے رہی ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 6 ہزار 368 اہلکار اور ریپڈ ری ایکشن فورس (آر آر ایف) کی 3 کمپنیز تعینات کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 90 اسنائپرز جلوس کے اطراف تعینات کیے گئے ہیں، 513 مجالس اور 281 جلوس کے لیے 12 ہزار 455 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں بھی یوم عاشور کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پشاور میں مرکزی جلوس 3 بجے امام بارگاہ حیدر شاہ سے برآمد ہوگا۔

ایس ایس پی کے مطابق پشاور بھر میں ایک درجن سے زائد چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے، شہر میں 10 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں، 109 سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ جاری ہے۔

شہر میں موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

The post ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ECfWXu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو