تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 30 August 2020

کراچی میں شدید بارشوں سے متاثر ہونے والی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

کراچی : شہر قائد میں شدید بارشوں کے بعد متاثر ہونے والی موبائل سروس 4 دن بعد بحال ہونا شروع ہوگئی، بارش سے بعض ٹاورز کو نقصان پہنچا تھا جبکہ ٹاورز کے سوئچ روم بھی متاثر ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید بارشوں ‌‌‌اور بجلی کی فراہمی سے متاثر ہونے والی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بارش سے بعض ٹاورز کو نقصان پہنچا تھا جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث موبائل فون ٹاورز پر موجود جنریٹر میں ایندھن ختم  ہوگیا تھا۔

بارش کے پانی نے ٹاورز کے سوئچ روم کو متاثر کیا جبکہ سیلاب کی وجہ سے زیر زمین فائنل آپٹک بھی خراب ہوئی تھیں، جس سے موبائل سروسز متاثر ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں طوفانی بارش،   موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر

متعدد علاقوں میں بجلی کے تعطل سے موبائل فون ٹاورز کو بھی بجلی نہیں مل رہی تھی، جس کے باعث موبائل فون نیٹ ورک شدید متاثر تھے ، موبائل فون کے سگنلز نہ ہونے سے شہریوں کو رابطوں میں دشواری کا سامنا تھا۔

خیال رہے موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے دو دن پہلے بدترین بجلی بحران کو سروسز میں خلل کی وجہ قرار دیا تھا تاہم شہر کے کئی علاقوں میں بجلی بحال ہونے کے باوجود موبائل فون سروس مکمل بحال نہیں ہو سکی تھی۔

The post کراچی میں شدید بارشوں سے متاثر ہونے والی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32CBs6I
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو