تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 4 August 2020

آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات، درپیش چیلنجزپر گفتگو

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں امن واستحکام کی صورتحال سمیت درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکا دورہ کیا اورکورہیڈ کوارٹرز میں سینیئرحاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیرکرامت، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شامل تھے۔

آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی و امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا۔

The post آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات، درپیش چیلنجزپر گفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2065251/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو