کراچی: یورپ میں پروازوں کی بندش کے پیش نظر قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے یہ فیصلہ یورپ میں عائد پی ائی اے کی پروازوں پر پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، یورپی ممالک میں تعینات عملہ اب واپس بلایا جائے گا۔
یورپی ملک میلان، اوسلو، کوپن ہیگن اور بارسلونا سے عملہ واپس بلا یا جارہا ہے۔
یورپ اسٹیشنز سے عملے کی واپسی سے اخراجات میں کمی ہوگی۔ یورپ اسٹیشن کو پی آئی اے کے جنرل سیلز ایجنٹ آپریٹ کریں گے۔ عملے کی واپسی کے لیے احکامات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین کی پابندی، پی آئی اے کی یورپ پروازوں کی بحالی کیلئے پاکستانی سفارتکار متحرک
ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی کے لیے رواں ہفتے احکامات جاری کر دیے جائیں گے، یورپ کے 4 ممالک سے عملے کو واپس بلایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ پروازوں پر پابندی یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے جولائی میں عائد کی تھی۔ یورپ کے لیے آپریشن کی بندش سے قومی ایئرلائن کو رواں سال اربوں روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے، پی آئی اے نے اس سال ریونیو کا ہدف 196 ارب روپے رکھا تھا۔
The post یورپ میں پروازوں کی بندش، پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EX199B
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box