تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 4 August 2020

بیروت دھماکے؛ پاکستان کا لبنانی حکومت اورعوام سے گہرے دکھ کا اظہار

 اسلام آباد: پاکستان نے لبنانی حکومت اورعوام سے دھماکوں پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے لبنانی حکومت اورعوام سے دھماکوں پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرا دکھ ہے۔

بیروت میں موجود پاکستانی کسی بھی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرسکتے ہیں، سفارتخانے سے مندرجہ ذیل نمبروں اورویب سائٹ پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بیروت دھماکے سے لرز اٹھا، 78 ہلاک اور4 ہزار سے زائد افراد زخمی

واضح رہے کہ بیروت میں ہولناک دھماکے سے کم ازکم 78 ہلاک اور4 ہزارسے زائد افراد زخمی جب کہ ریڈ کراس نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

The post بیروت دھماکے؛ پاکستان کا لبنانی حکومت اورعوام سے گہرے دکھ کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2065688/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو