تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 28 August 2020

کراچی میں بارش سے تباہی ، فواد چوہدری کی سندھ‌ حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد : وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ روایتی انتظامیہ اور وزرائےاعلیٰ اوسط درجے کے ہوں تو انتظامی امورنہیں چلا سکتے، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرفوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی بارشوں نےمضبوط مقامی حکومتوں کےنظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ، 22کروڑ کی آبادی کے ملک کو1935 کے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، ایک اہل آرگنائزیشنل نیٹ ورک ہونا چاہئے جو مقامی ضرورتوں کو سمجھتا ہو۔

روایتی انتظامیہ،وزرائےاعلیٰ اوسط درجےکےہوں انتظامی امورنہیں چلا سکتے، آج شہری سہولتیں نہیں، پولیس نظام تباہ ، تعلیم وصحت تسلی بخش نہیں ، صوبائی حکومتوں کی نااہلی پر سیاسی جماعتوں کوسوچنے کی ضرورت ہے۔

The post کراچی میں بارش سے تباہی ، فواد چوہدری کی سندھ‌ حکومت پر کڑی تنقید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jm3w4L
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو