تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 31 August 2020

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے, کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جس میں اسلام آباد مارگلہ روڈ پر تجاوزات اور بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پر بریفنگ دی جائے گی اور وفاقی کابینہ اقتصادی کمیٹی کے 21اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں کراچی میں بارش سے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کراچی نالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب پیکج پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی منظوری سمیت پی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیپرا اور اسٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے عمل، پیپرا رولز کے تقابل پر بریفنگ دی جائے گی اور کراچی بینکنگ کورٹ3کے سیشن جج کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ بھنگ کے پودے کا میڈیکل اور صنعتی استعمال تجارتی کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی کابینہ گزشتہ ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی، نجکاری اورادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34Ng4hL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو