آگرہ : بھارت میں تین افراد کے بہیمانہ قتل کی واردات ہوئی ہے، ملزمان نے ماں باپ اور بیٹے کو تشدد کے بعد جلا کر مار ڈالا، مقتولین کے منہ میں پلاسٹک کی تھیلیاں بھر دی گئیں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو بھیانک انداز میں قتل کردیا گیا، اترپردیش کے ضلع آگرہ کے علاقے اعتماالدولہ میں پیر کی صبح ایک ہی خاندان کے تین افراد کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔
تینوں مقتولین کی لاشیں کافی حد تک جلی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شوہر، بیوی اور بیٹے کی لاشیں ملی ہیں۔
مقتول رام ویر اس کی اہلیہ میرا اور 23 سالہ بیٹے ببلو کی نعشیں ٹیپوں سے بندھی پائی گئیں اور ان کے منہ میں پولیتھین کی تھیلیاں بھری ہوئی تھیں، پولیس کو نعشوں کے پاس ایک گیس سلینڈر بھی ملا ہے جس کا پائپ نکلا ہوا تھا مقتول رام ویر اپنے گھر میں بنایا ہوا جنرل اسٹور چلاتا تھا،
عینی شاھدین کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح انہوں نے دیکھا کہ دکان بند ہے جبکہ رام ویر اسے جلدی کھولتا تھا جب گھر کے اندر جھانک کر دیکھا تو پتہ چلا کہ وہاں لاشیں پڑی ہیں جس کے بعد پڑوسیوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس نے نعشیں تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی مقتول رام ویر کے بھائی کو پولیس نے طلب کرلیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
The post بھارت میں تہرے قتل کی سفاکانہ واردات، دیکھنے والے بھی خوفزدہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bfp28x
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box