ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سردیوں میں کوروناوائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا ہم سب کو کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حسینیہ کانفرنس سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تفریق پیداکرنے والے عناصر کو ناکام بنانا اجتماعی ذمے داری ہے، فرقہ واریت کے خاتمےاور ہم آہنگی میں علما اور مشائخ کا اہم کردارہے، ہرزمانہ حسین ؓکا ہے اور آخری فتح حق کی ہوتی ہے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ دنیا میں حسین کے فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے، دور پلٹے، ادوار بدلے لیکن اس فلسفے کی سچائی پر کبھی آنچ نہیں آئی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ایک سال میں سب نے دیکھا جس اندا زمیں کشمیر کی آواز دبائی گئی، کشمیر میں ذرائع ابلاغ کومحدود کردیا گیا ہے، کشمیر میں مسلسل بلیک آؤٹ جاری ہے ، بھارت نے خوف کی وجہ سے جبر جاری رکھا ہوا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حسینیت کا فلسفہ خوف سے آزادی دلواتا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں عزاداری پرآج پابندی ہے، مذہبی آزادی کا پرچار کرنے والوں نے مذہبی آزادی پرقدغن لگارکھی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں عیدپرنمازکی اجازت نہیں دی گئی۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارت سے پوچھنا چاہیےکہ عزاداری پرپابندی کیوں ہے، مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر پابندی کیوں ؟ ہم اس کا جواب چاہتے ہیں ، اخبارات میں تصاویر ہیں،عزاداروں پر لاٹھیاں برسائی جارہی تھیں، پولیس کے ٹرک عزاداروں کو گرفتار کرکے لیکر جارہے تھے، مقبوضہ کشمیرمیں آج محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا، ماہرین کےمطابق اگست کے آخر میں 50ہزارسے زائد اموات متوقع تھیں اور تجزیےکے مطابق 15 سے 20 لاکھ کو کوروناوائرس کا خدشہ تھا، آج پاکستان میں 91فیصد وینٹی لیٹرز خالی ہیں، آج اسپتالوں کے خصوصی وارڈز پر پہلے جیسا دباؤ نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاون کی سوچ نے بھی اپنا کردار ادا کیا ، خدا انخواستہ تجزیے ٹھیک ہوتے تو پاکستان اور ملتان میں مکمل لاک ڈاؤن ہوتا ،بھارت میں روز 65ہزار کیس رپورٹ ہورہے ہیں ، ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے، اس کی رحمت ہوئی ہے ہم سب پر ، کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں ،ہم سب کوایس اوپیز پرعمل کرنا چاہیے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سردیوں میں کوروناوائرس کی دوسری لہرآسکتی ہے، ہم سب کوکورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
کراچی کے حوالے وزیرخارجہ نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ سےکراچی کی حالت ٹھیک نہیں ، دعا ہے آج اور کل کراچی میں حالت بہتر ہواور شہری عزاداری کر سکیں، کراچی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، کراچی میں کچھ نےجیسےتجوریاں بھرنے پر توجہ دی وہ کسی سےچھپا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کراچی میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے ، کراچی میں کئی دہائیوں سے مثالی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ، ملتان میں سیوریج نظام بہتری کے لیے جائیکا سے معاہدہ ہوچکا ہے۔
The post پاکستان میں سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lx29SH
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box