پشاور: وزیر اعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے دورے پر پہنچیں گے، وزیر اعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے، وزیر اعظم سے گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے ارکان ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کریں گے، ان کا مہمند اور باجوڑ اضلاع کا بھی دورہ متوقع ہے۔ وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا تھا، وزیر اعظم نے گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔
ان کے دورے کے دوران گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب نے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر بریف کیا گیا تھا۔
The post وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3janj7B
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box