لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود کیے رکھے، لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، اس موقع پر لیگی رہنماؤں میں چوہدری اشرف علی، محمدغیاث الدین، محمدفیصل خان نیازی اور میاں جلیل احمد شرقپوری شریک تھے۔
ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے عثمان بزدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو حلقوں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
اعلیٰ تعلیم کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے خواب کو پورا کریں گے، عثمان بزدار
ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے، اراکین میرے دست وبازوہیں، انہیں عزت واحترام دیں گے، ماضی کے حکمرانوں نے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود کیے رکھے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، شور مچانے والے عناصر پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کا سفر آگے بڑھائیں گے۔ اراکین اسمبلی کا وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد ہے۔
اراکین نے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کےساتھ ہیں، عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
The post لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا: وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HyuxV2
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box