قائد اعظم محمد علی جناح کی تعريف کرنے پر بی جے پی سے نکال ديے جانے والے رہنما جسونت سنگھ انتقال کر گئے، انہیں بانی پاکستان پر کتاب لکھنے کی وجہ سے بھارت اور پاکستان دونوں ہی ملکوں ميں جانا جاتا ہے۔
سابق بھارتی سياست دان جسونت سنگھ بياسی برس کی عمر ميں انتقال کر گئے ہيں، وہ دارالحکومت نئی دہلی کے ايک فوجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اسدپتال انتظامیہ نے بھی ان کی موت کی تصديق کر دی ہے، جسونت سنگھ مختلف عارضوں کے باعث پچيس جون سے ہسپتال ميں زیر علاج تھے۔ اتوار ستائيس ستمبر کی صبح انہيں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
نئی دہلی کے آرمی اسپتال کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ جسونت سنگھ 25 جون سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ جہاں اُنہیں عارضہ قلب اور سر میں لگنے والی چوٹ کے باعث داخل کیا گیا تھا۔
وزير اعظم نريندر مودی نے مختلف ٹويٹس ميں جسونت سنگھ کے انتقال پر اظہار افسوس کيا اور انہيں خراج تحسين بھی پيش کيا۔ مودی کے مطابق سنگھ کو سياسی اور معاشرتی امور پر اپنے منفرد نقطہ نظر کی وجہ سے ياد رکھا جائے گا۔
نریندر مودی نے ايک ٹويٹ ميں لکھا کہ جسونت سنگھ نے بڑی لگن کے ساتھ ہماری قوم کے ليے خدمات سر انجام ديں، پہلے ايک فوجی کے طور پر اور پھر سياست ميں۔
واضح رہے کہ بھارتی سیستدان جسونت سنگھ کو سال 2009 ميں بھارتيہ جنتا پارٹی سے نکال ديا گيا تھا اس کی وجہ روايتی حريف ملک پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تعريف بنی تھی۔
جسونت سنگھ نے “جناح، انڈيا، پارٹيشن اور انڈيپينڈنس” نامی اپنی کتاب ميں محمد علی جناح کی تعريف کی تھی، جو ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے قدامت پسند حلقوں کو پسند نہیں آئی۔
بعد ازاں کچھ وقفے کے بعد سنگھ کو پارٹی ميں واپس لے ليا گيا تھا مگر پھر انہوں نے 2014ء ميں بی جے پی سے خود ہی عليحدگی اختيار کر لی تھی، اس کے بعد وہ انتخابات ميں ايک آزاد اميدوار کے طور پر کھڑے ہوئے اور کامياب بھی رہے۔
The post بی جے پی سے نکالے جانے والے بھارتی رہنما جسونت سنگھ انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36bHHBD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box