تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 26 September 2020

لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں، وزیرریلوے

کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا ہم پر دباؤ ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں۔

شاہ عبداللطیف ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  کے سی آر کا کام شروع ہونے لگا ہے، سندھ حکومت کا پورا تعاون ہے، اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کی کوئی لڑائی نہیں، کے سی آر پر سندھ اور وفاق ایک پیج پر ہیں۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد کراچی آؤں گا، ہماری طرف سے کام شروع ہے 12 کلومیٹر مکمل کرلیا ہمارے پاس 30 کلو میٹر ہے، سندھ حکومت کے ساتھ مل کرتجاوزات کی نشاندہی کی جارہی ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہے، تجاوزات کے خاتمے کے لئے عدالت عظمیٰ کا دباؤ ہے۔

شیخ رشید نے مزید  کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کریں گے، سندھ حکومت سے درخواست ہے جو لوگ بے گھر ہوں گے انہیں متبادل جگہ فراہم کرے، جس طرح سپریم کورٹ کا کے سی آر بحالی کے لئے جذبہ ہے، اسی طرح وفاق اور صوبائی حکومت کا جذبہ ہونا چاہیئے۔

 

The post لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں، وزیرریلوے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2085853/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو