کراچی : ہاکس بے روڈ پر سی ٹی ڈی سے مقابلے میں زخمی دہشت گرد ہلاک ہوگیا، سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ہاکس بے پر ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو مقابلے بعد زخمی کردیا۔
ہلاک دہشت گرد کی شناخت سعید لوہا کے نام سےہوئی ہے، اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی نے میڈیا کو بتایا کہ سعید عرف لوہا عرف حاجی صاحب عرف تورا بورا کالعدم دہشت گرد تنظیم کا خطرناک دہشت گرد تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم سے2بم بھی برآمد ہوئے جسے ناکارہ بنادیا گیا اس کے علاوہ 40گولیاں بھی برآمد کی گئیں، 2016میں ساتھیوں کے مارے جانے پر ملزم افغانستان فرار ہوگیا تھا۔
مظہرمشوانی نے انکشاف کیا کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سعید لوہا کی ٹیم ڈرون حملوں کی تیاری کررہی تھی، دہشت گرد کو افغانستان سے کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے بھیجا گیا تھا۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق اس مقصد کیلئے دہشت گرد کو گروہ تشکیل دے کر دہشت گردی کی کارروائیوں کا ٹاسک دیا گیا تھا،
ہلاک دہشت گرد 2014میں القاعدہ برصغیر میں شامل ہوا، ہلاک دہشتگرد نے رینجرز چیک پوسٹ،تھانوں پر کریکرحملے کیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سعید عرف لوہا نے مبینہ ٹاون تھانے پر بم حملہ کیا، ناظم آباد نمبر7پل کے نیچے رینجرز چیک پوسٹ پر بوتل بم سے حملہ کیا گیا تھا،اس کے علاوہ کورنگی کراسنگ رینجرز چیک پوسٹ پر بھی بم سے حملہ کیا گیا۔
مظہر مشوانی نے بتایا کہ ملزم نے گجر نالہ رینجرز چیک پوسٹ پر بم حملہ کیا، لالو کھیت صرافہ بازار پل پر پولیس اہلکار زاہد حسین کو شہید کیا، عوامی کالونی کورنگی میں 3افراد کو قتل کیا،2016میں گڈاپ میں سی ٹی ڈی مقابلے میں دہشت گرد کے 2ساتھی ہلاک ہوئے۔
The post سی ٹی ڈی کی کارروائی، مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cFr1Us
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box