لاہور : سفاک ملزمان سڑک پرکھڑی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے واقعہ کے پانچ دن بعد مقدمہ درج کیا، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اکیلی خاتون کے ساتھ عصمت دری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے جڑانوالا روڈ پر تھانہ مانگٹا نوالا کے قریب لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔
مذکورہ مقام پر بس خراب ہونے پر سڑک پر کھڑی خاتون سے6 کار سوار افراد نے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بٹھالیا، ملزمان نے خاتون کو زبردستی نشہ پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مانگٹانوالا پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے واضح رہے کہ یہ واقعہ 24ستمبر کو پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے5دن بعد مقدمہ درج کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تھانہ مانگٹانوالا کی حدود میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے،
وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
عثمان بزدار نے پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہچایا جائے
اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔
دوسری جانب سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی سڑک پر کھڑی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
The post لاہور : سڑک پر کھڑی خاتون سے چھ ملزمان کی اجتماعی زیادتی، وزیراعلیٰ کا نوٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cK2LjS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box