تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 September 2020

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑگئی

جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑگئی، شرکا نے کشمیر میں جاری مظالم پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکا نے بھارت سے کشمیر میں گھناؤنے جرائم میں ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا، مقبوضہ وادی میں مودی کی جبری پالیسی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔

اجلاس کے دوران ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال پرخدشات ہیں۔ دوسری جانب نمائندہ اے آئی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو آزادانہ ماحول میں سیاسی مستقبل کے تعین کا موقع دیا جائے۔

علاوہ ازیں نمائندہ آئی ایم ڈبلیو یو نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکے، بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔

نمائندہ ڈبلیو ایم سی نے کہا کشمیر میں جعلی مقابلے، جبری گمشدگیاں، نظربندی اور تشددعام ہے۔

دوران اجلاس دیگر شرکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ہمیشہ تذبذب کا شکار رہا ہے۔ شرکا نے انسانی حقوق کونسل سے بھارت سے جواب دہی کا مطالبہ کردیا۔

The post بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/338Ft43
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو