کراچی : شہر قائد میں کورونا متاثرین میں اضافہ کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت نے پولیس حکام کو خط لکھ کر متاثرہ مقامات پر اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی : شہر قائد میں کورونا متاثرین میں اضافہ کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔
کو لکھے گئے خط میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا نے کی ہدایت کی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے علاقوں میں پولیس تعینات کی جائے۔
واضح رہے کہ ابھی تک اس حوالے سے معلومات نہیں ملی ہیں کہ کراچی کے کن علاقوں یا اضلاع میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس اہلکار کن مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔
The post کورونا کیسز میں اضافہ : کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GlDPmU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box