تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 25 October 2020

سعودی عرب: 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آ گیا (ویڈیو دیکھیں)

ریاض: سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ( ساما) نے آج سے 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیس ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا، یہ نوٹ جی 20 کی سعودی قیادت کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے، اس سال جی ٹوئنٹی کی قیادت ایک برس کے لیے سعودی عرب کے پاس ہے۔

گزشتہ روز ساما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیس ریال کا یادگاری نوٹ اتوار 25 اکتوبر 2020 میں مارکیٹ میں آ جائے گا جو مملکت میں رائج دیگر کرنسی نوٹس کے ساتھ استعمال ہو سکے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے 5 ریال کا کرنسی نوٹ بھی جاری کیا تھا، یہ بینک نوٹس جدید ٹیکنالوجیز اور ہائی اسٹینڈرڈز کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔

ساما کے مطابق بیس ریال کے نوٹ میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں اور جعل سازی کے امکانات کا سد باب بھی کیا گیا ہے۔

کرنسی نوٹ کا ڈیزائن منفرد ہے، اس پر شاہ سلمان کی تصویر بنی ہوئی ہے، جی ٹوئنٹی کی سعودی قیادت کا مونو گرام بھی موجود ہے، نوٹ کی دوسری جانب دنیا کا نقشہ بنا ہوا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔

ساما کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

The post سعودی عرب: 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آ گیا (ویڈیو دیکھیں) appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ku4z3A
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو