
پشاور: دیر کالونی میں مدرسہ میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور 50 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے دیر کالونی میں دھماکہ سنا گیا ، جس کے نتیجے میں 20افراد زخمی ہوئے ، پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعدادبچوں کی ہے، جن کی عمریں 10 سے 15 سال ہیں. تاہم دھماکےکی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 50 بچوں کو منتقل کردیا گیا ہے ، جس میں سے 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہیں۔
اے آر وائی نیوز نمائندے کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا ، اس وقت 50 بچے مدرسے میں موجود تھے، دھماکہ اتنا روز دار تھا کہ
پوری عمارت لرز اٹھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نےمدرسےمیں بیگ رکھا جس کے بعد دھماکا ہوگیا۔
یاد رہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔
نیکٹا کا کہنا تھا کہ اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور کے پی میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔
خیال رہے دو روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں دھماکا ہوا تھا ، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے تھے، دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا۔
The post پشاور: مدرسہ میں دھماکا ، 4 افراد شہید ، 50 زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ovehVR
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box