ننکانہ صاحب: تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ بسیدھر پور میں 6 افراد کی خاتون سے اغوا کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ننکانہ صاحب میں تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ بسیدھر پور میں خاتون سے 6 افراد کی اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ سے چند قدم کے فاصلے پر خاتون بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اس دوران کار میں سوار 2 افراد نے جوس پلاکر بے ہوش کیا اور اغواء کرکے خاتون کو ساتھ لے گئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اغواء کاروں نے اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کو کھیت میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے جب کہ متاثرہ خاتون شیخوپورہ کی رہائشی ہیں۔ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے 2 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
The post ننکانہ صاحب میں6 افراد کی خاتون سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2087491/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box