تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 2 October 2020

رواں سال ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تک جا پہنچی

اسلام آباد : رواں سال ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تک جا پہنچی، مہنگائی میں1.54فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سےمتعلق تازہ اعدادوشمارجاری کر دیے، جس میں بتایا گیا کہ رواں سال ستمبرمیں مہنگائی میں1.54فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ستمبر کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد رہی جبکہ جولائی تاستمبرگذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی نسبت مہنگائی کی شرح 8.85 فیصد رہی۔

اعدادو شمار کے مطابق 1ماہ میں ٹماٹر44 فیصد، سبزیاں 30،مرغی کا گوشت 18 اور پیاز 14 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ پھل 6 فیصد،چینی 1.82 اور بجلی کے نرخ 0.62 فیصد کم ہوئے۔

جولائی سےستمبر تک آلو کی قیمت میں 76فیصد اورادرک میں 54 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی 22.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ دال مونگ کی اوسط قیمت243روپے52پیسےفی کلو تک جاپہنچی۔

The post رواں سال ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تک جا پہنچی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GBSt9q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو