
تہران: ایران میں تعینات روسی سفیر لیون زغاریان نے کہا ہے کہ ماسکو اور تہران حکومت کے درمیان دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے کو عملی جامع پہنائیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو دفاعی نظام S-400 فروخت کرے گا، اس سے قبل بھی تہران حکومت ماسکو سے S-300 کا دفاعی نظام حاصل کرچکی ہے۔

روسی سفیر کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، ایران کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے، امریکی دباؤ کو کسی صورت خاطر میں نہیں لائیں گے۔
ایرانی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے لیون زغاریان نے کہا کہ روس کی جانب سے اس سے قبل بھی ایران کو ایس 300 پہنچایا گیا تھا، اسی طرح مذکورہ معاہدہ بھی پورا ہوگا۔
روسی دفاعی نظام کی خریداری، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا
خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کے اسلحے کی پابندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کی دھمکی دی ہے، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفیر نے کہا ماسکو امریکی دباؤ میں نہیں گھبرائے گا۔
خیال رہے کہ 18 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی پابندی ختم ہونے پر ایران روسی اسلحہ(دفاعی نظام) خریدے گا۔
The post ایران اور روس کے درمیان بڑا معاہدہ، امریکی دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34w2Vbc
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box