لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کےبیانات بھارتی بیانیےسےمنسوب کرنےکے سواکوئی کام نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر نالائق اورنااہل ٹولہ مسلط ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے، معیشت کی تباہ حالی بھی سب کے سامنے ہے، بجلی، چینی اور آٹے کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرڈالا گیا۔ ملک میں کوئی عوامی فلاح کاکام نہیں ہورہا، کوئی گورننس نہیں ،جس کا جو دل کر تا ہے وہی کررہا ہے۔
سردار ایاز صادق کے بیان سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ایاز صادق کا اسمبلی میں دیا گیا بیان چیلنج نہیں ہوسکتا، محض انتقام کے باعث ایاز صادق کے بیان پر ہرزہ سرائی کی جارہی ہے، اگر انہوں اگر غلط بات کی تھی تو کیا اسپیکر سوئے ہوئے تھے؟، اسپیکر نے ایاز صادق کا بیان حذف کیوں نہیں کیا؟ دیگر حکومتی وزرا اور اراکین بھی ایاز صادق کے بیان پر خاموش رہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صرف مخالفین کےخلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے، حکومت نے جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن اراکین کو پھنسایا ہے، اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی افسوسناک ہے، شہباز شریف کے خلاف بےبنیاد کیسز کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کچھ ہوتا ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے والوں کی تعریف کرتے ہیں، ملک کو انارکی کی طرف لےجایا جا رہا ہے ،انتقام کی آگ گلی محلوں تک پھیل گئی توحالات قابومیں نہیں ہوں گے۔
مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف سے متعلق (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز شہباز شریف کی بیٹی ہیں، ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، حکومتی ترجمانوں کا کام اپوزیشن کے خلاف بیانیہ بناناہے۔ حکومت کو اپوزیشن کے بیانات بھارتی بیانیے سے منسوب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں۔
The post حکومت کو اپوزیشن کےبیانات بھارتی بیانیےسےمنسوب کرنےکے سواکوئی کام نہیں، رانا ثنا اللہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2099709/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box