لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ملکی رازوں سے پردہ اٹھانے پر نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے فیض چوہان نے کہا کہ نواز شریف نے کروز میزائل پرسر عام بات کرکے قومی رازافشاں کئے، ملکی رازوں سے پردہ اٹھا کر وہ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف ملک و قوم اور اداروں سے بغض، کینہ میں حد سے آگے نکل چکے ہیں،3بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے ملکی رازوں کی حفاظت کاحلف اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہریسے، نہاری اور عوام کا مال کھا کھا کر دماغ پر چربی چڑھی ہوئی ہے، شریف خاندان اپنی ذات کے علاوہ کچھ بھی سوچنے سمجھنے سے عاری ہے،
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام ریاستی، جمہورے ادارے شریف خاندان کی دشنام طرازی سے محفوظ نہیں، نواز شریف کم فہمی کے باعث ان کے بیانات پاکستان کیلئے عالمی سطح پر سبکی کا باعث بنے، پاکستانی عوام شریف خاندان کا ملک دشمن ایجنڈا ٹھکرا چکی ہے۔
مزید پڑھیں : نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کردیا
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کروز میزائل بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنائے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ ہٹا دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک کو کروز میزائل ہم نے دئیے، انہوں نے کہا تھا کہ امریکا نے جنگ کے دوران افغانستان پر میزائل داغے تھے جو بلوچستان میں گرے، ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنالیے۔
The post نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے، فیاض چوہان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33hBhyV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box