تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 3 October 2020

وفاقی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

 اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

تعلیمی اداروں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کے تین کیسز مثبت آگئے جن میں وائس پرنسپل اور دو اساتذہ شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کو سیل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم پانچ روز کالج بند رکھا جائے، کمروں میں ڈس انفکیشن (جراثیم کش) اسپرے کیا جائے۔

اسلام آباد کے ہی ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں بھی تین پازیٹو کیسز آگئے جن میں  ایک آیا اور دو طلباء شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے گرلز کالج کو سیل بھی کرنے کی سفارش کر دی۔

The post وفاقی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2088284/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو