
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی متنازع تقریر سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، جو آج ہی سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ متنازعہ تقریر سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔
عدنان اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ نواز شریف نے حالیہ تقریر میں ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور ان کی تقریر کے باعث ملکی اداروں کا وقار مجروح ہوا۔
عدنان اقبال ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالت سے سزایافتہ مجرم ہیں، عدالت نفرت آمیز تقریر پر نواز شریف پر پابندی عائد کرے اور پیمرا کو پابند کرے کہ نواز شریف کی تقریر آئندہ ٹی وی چینل پر نشر نا ہو۔
جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم کی حالیہ متنازعہ کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
درخواست عامر عزیز انصاری نام شہری نے دائر کی، درخواست میں نواز شریف، چیئرمین پیمرا، شہباز شریف اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے نواز شریف نے اپنے خطاب میں اداروں پر تنقید کی تھی، بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ نوازشریف کی تقاریر پر ہم قانونی پہلو دیکھ رہے ہیں، ملک دشمنی کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی کوئی قانون سے بالاتر ہے۔
The post نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3d0HnHo
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box