تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 28 October 2020

حکومت سندھ نے نئے ضلع کیماڑی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن قائم کردی

کراچی : نئے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت کراچی میں اب چھ کے بجائے سات ڈی ایم سیز ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے نئے ضلع کیماڑی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن قائم کردی، محکمہ بلدیات سندھ نے نئے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

محکمہ بلدیات سندھ کے نوٹی فکیشن مطابق نئے ضلع کے قیام کے بعد ضلعُ کیماڑی کے بلدیاتی و انتظامی امور چلانے کے لیے ڈی ایم سی کیماڑی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

بلدیاتی ایکٹ کے مطابق ضلع کیماڑی کے نئے ڈی ایم سی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد چئیرمین و اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ڈی ایم سی کیماڑی کے لیے جلد ایڈمنسٹریٹر اور دیگر اراکین کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

The post حکومت سندھ نے نئے ضلع کیماڑی میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن قائم کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35GrMte
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو