
لاہور : اینٹی کرپشن نے پٹواری، اسسٹنٹ انجینئر، سینئرکلرک سمیت 4 بدعنوان سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی چھاپہ مارٹیمیں بدعنوان سرکاری اہلکاروں کے خلاف متحرک ہیں اور لاکھوں ،ہزاروں روپے رشوت لینے والے بد عنوان اہلکار اینٹی کرپشن کے شکنجے میں آگئے۔
اینٹی کرپشن نے پٹواری، اسسٹنٹ انجینئر، سینئرکلرک سمیت 4 بدعنوان سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ محکمہ کمیونٹی اینڈورکس کے اسسٹنٹ انجینئر بھی رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ابرار حسین نے شکایت کنندہ کو نوکری کا جھانسہ دیکر 2 لاکھ رشوت لی۔
اینٹی کرپشن ٹیم کے مطابق فیصل آباد سے سپرنٹنڈنٹ بلڈنگ 25ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سینئر کلرک کو 10 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا، اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پٹواری سعید جان 5ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
The post لاکھوں روپے رشوت لینے والے بد عنوان اہلکار اینٹی کرپشن کے شکنجے میں آگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3119q4T
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box