تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 4 October 2020

چند منٹوں میں وزن کم کرنے کے کامیاب طریقے

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اکثر لوگوں کو مہینوں گھر میں رہنے کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ صحت مند طرز زندگی پٹڑی سے اتر گیا ہے۔

تاہم دبئی سے دیوندر بیئنز نے 30 منٹ میں کرنے والی کچھ ایسی ورزش بتائی ہیں جو کہ آپ اکیلے یا گھر کے کسی افراد کے ساتھ مل کر کیلوریز ختم کرنے کے لیے با آسانی کرسکتے ہیں۔

تاہم اس بات کا خیال لازمی رکھیں کہ انہیں شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرلیں کیونکہ پر شخص کے لیے کیلوریز جلانے کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔

دوڑ لگانا

یہ کیلوریز ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ 30 منٹ تک کے لیے 10 منٹ فی میل کی رفتار سے دوڑنے سے کم از کم 350 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں۔

چہل قدمی یا باغبانی

اگر آپ کوئی ہلکی ورزش کرنا چاہتے ہیں تو چہل قدمی کرلیں جس سے آدھے گھنٹے میں 170 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ پابندی کی چہل قدمی کرنے سے دل کی بیماریوں اور سٹروک کے خطرات سے بھی بچا جاسکتا ہے اور اگر باہر تازہ ہوا میں کی جائے تو اس سے جسم کو وٹامن ڈی بھی مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 30 منٹ تک باغبانی کرنے سے بھی 150 کیلوریز تک ختم ہوسکتی ہیں۔

ٹینس

آگر آپ زیادہ کیلوریز ختم کرنا چاہتے ہیں تو 30 منٹ تک ٹینس کھیلنے سے ایسا کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ ٹینس کے ایک میچ سے 300تک کیلوریز ختم ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹینس سے جسم میں طاقت اور لچک بھی پیدا ہوتی ہے۔

سائیکل چلانا

30منٹ تک سائیکل چلانے سے 400 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں اور اگر کم رفتار سے چلائیں تو 220 کیلوریز جل سکتی ہیں۔

تیراکی

پورے جسم کی ورزش کے لیے تیراکی سب سے بہتر ہے۔ 30 منٹ تک تیرنے سے 250 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں۔

 

The post چند منٹوں میں وزن کم کرنے کے کامیاب طریقے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30wrEuy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو