تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 4 October 2020

نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شاہدرہ پولیس اسٹیشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 120 اے اور بی 121 اے اور بی ، 123 اے اور بی ، 124 اے اور بی و دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے مقتدر اداروں کو بدنام کرنے کے لئے اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ ان کی تقاریر کا مقصد پاکستان کو غنڈہ ریاست قرار دلانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی گوجرانوالہ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2089012/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو