تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 25 October 2020

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

 پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے جس نے موسم کو سرد کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بابو سرٹاپ پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے بابوسرٹاپ روڈ پر سیاحوں اور مسافروں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر سفر کریں جب کہ وادی کاغان آنے والے سیاحوں کو ناران سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

The post خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2097553/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو