تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 5 October 2020

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پررکھنے کے فیصلے کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے کی منظوری جبکہ پی آئی اے کے مالی امور اور پاکستان ریلویز کی بحالی کےمنصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی،سلامتی اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور 15نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے اور ڈائریکٹر جنرل سی اےاےکےایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اور نقصان سمیت معاشی اعشاریوں سے متعلق اور پاکستان ریلویزکی بحالی کےازسرنوپلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل ملازمین کے پے اسٹرکچر تبدیلی اورا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کےایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے غیر سرکاری ارکان نامزدگی کا معاملہ ، انٹربورڈکمیٹی آف چیئرمین کےسیکریٹری کی تقرری کی منظوری اور لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنےکی تاریخ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

The post وفاقی کابینہ کا اجلاس ، سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پررکھنے کے فیصلے کی منظوری کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33yCLFh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو