تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 6 October 2020

جنید خان نے وہ گُر بتا دیا جس سے پرفارمنس اچھی ہوسکتی ہے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے پرفارمنس بہتر کرنے کا گر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کھیل کے دوران میچ کو انجوائے کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹیم میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر جنید خان کا کہنا تھا کہ میچ کو انجوائے کرنے سے پریشر نہیں آتا اور آپ اچھا پرفارم کر پاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر میچ میں اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے اور اسے انجوائے کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اچھی پرمارمنس کے بعد میچ بھی جیت جائیں تو خوشی دوبالا ہوجاتی ہے، مہلک کرونا وائرس کی وجہ سے میچ پریکٹس نہیں مل سکی مگر پہلے میچ کے بعد بولنگ بہتر ہوئی۔

شاہین آفریدی نے تباہی مچا دی

جنید خان نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی اچھا کھیل پیش کرے گا وہ مستقبل میں بھی کھیلتا ہوا نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ ملک میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز جاری ہیں۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

The post جنید خان نے وہ گُر بتا دیا جس سے پرفارمنس اچھی ہوسکتی ہے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nny4G3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو