
کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول جاری کردیا، ہفتے میں تین دن سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج اور مزید دو دن کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی نے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔
ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل رہے گی، اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایس ایس جی سی نے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنےکے لئے سی این جی اسٹیشن کو ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کو5 اکتوبر7 اکتوبر اور9 اکتوبرکو صبح 8بجے سے24 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
The post کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30wzXXg
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box