تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 28 November 2020

10مطلوب افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مختلف الزمات میں مطلوب دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی جبکہ مختلف عدالتوں اور اداروں کی سفارش پر 13 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیے گئے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی منظوری دی  جبکہ ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اعجاز جاکھرانی اور رؤف صدیقی کے نام عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں۔

اے این ایف کی سفارش پر ڈرگ مافیا کے رکن الماس خان اورپاک فوج سے سزا یافتہ مظہر اقبال،محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر حمال حسین کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ حمال حسین پر کمانڈر بلوچستان ریپبلکن آرمی برہمداغ بگٹی سے پیسے لے کر دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

نیب کی سفارش پر ملزم سمیع اللہ، منصور اختر اور جنید قادر کے نام ای سی میں شامل کیے گئے ہیں۔تینوں ملزمان سادہ لوح عوام کے ساتھ فراڈ کے جرم میں نیب کو مطلوب ہیں۔ اعلی عدلیہ کے حکم پر بھی تین افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مختلف اداروں کی تحقیقات مکمل ہونے پر 13افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کیے گئے ہیں۔ان میں محمد نعمان، عبداللہ، عیسی چیمہ، خنسہ بنت شجاع اور خولہ بنت شجاع،محمد یحیی، شاہد جبار محبوب الرحمان ،جواد بشیر، غلام علی حسن، بشیر احمد اور ناصر جاویدشامل ہیں۔

 

The post 10مطلوب افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2110732/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو