قاہرہ: مصر میں ٹریفک پولیس اہلکار کو چکما دے کر فرار ہونے والے بچے کی تلاش شروع کردی گئی، شرارتی لڑکے نے سڑک پر ٹریفک اہلکار کو زخمی بھی کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب اہلکار نے سڑک پر بچے کو روکنے کا اشارہ کیا، گاڑی رکنے پر اہلکار نے لڑکے سے مطالبہ کیا کہ لائسنس دکھاؤ جس پر بچہ غصے میں آگیا۔
لڑکے نے ردعمل میں پولیس اہلکار سے پوچھ لیا کہ تم نے ماسک کیوں نہیں پہنچ رکھا جس پر انہوں نے کہا میرے پاس ماسک نہیں ہے، تو بچے نے کہا جس طرح تمہارے ماسک نہیں بالکل اسی طرح میرے پاس بھی لائسنس نہیں ہے۔
یہ کہہ کر شرارتی بچے نے گاڑی دوڑا دی جس کے باعث اہلکار زخمی بھی ہوگیا۔
اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ خیال رہے کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ میں بیٹھے دوست نے ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس نے مذکورہ لڑکے اور گاڑی چلانے کی اجازت دینے والے کی تلاش شروع کردی ہے۔
گاڑی کی نمبر پلیٹ نوٹ نہ ہونے کی وجہ سے بچے کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔
The post جب تمہارے پاس ماسک نہیں، تو میرے پاس بھی لائسنس نہیں ہے، مصری بچہ فرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/323CoBp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box