لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس جیسی وبا کے دوران عوام کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ کرونا وائرس جیسی وبا کے دوران عوام کی زندگی، پی ڈی ایم کے سیاسی بیروزگاروں کے سپرد کر کے خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کی پرواہ نہیں مگر عوام کی زندگی کا تحفظ ہمیں بلا تفریق مقدم ہے، خواہ وہ کسی بھی جماعت سے ہوں۔
ریاست کی رِٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے! بزدار حکومت بارہا کہہ چکی کورونا جیسی وبا کے دوران عوام کی زندگی PDMکے سیاسی بیروزگاروں کے سپرد کرکے خطرے میں نہیں ڈال سکتے! PDMجلسوں کی پرواہ نہیں مگر عوام کی زندگی کا تحفظ ہمیں بلاتفریق مقدم ہے خواہ وہ کسی بھی جماعت سے ہوں!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 29, 2020
اس سے قبل گزشتہ روز معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں جبکہ دوسری طرف ان حالات میں بھی پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، خدارا! عوام اور ملک پر رحم کریں۔
انہوں نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کرونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے، مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کے لیے درد نہیں۔ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھ چکی ہے۔
The post ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے: فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36iVHcx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box