تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 November 2020

مسلم لیگ ن کی مخصوص قیادت ریاست کے مفاد کو زک پہنچا رہی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپنے جلسوں میں مسلم لیگ ن کی مخصوص قیادت اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زک پہنچا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کوئی ایسا بیانیہ نہیں بنا رہی کہ مسلم لیگ کی لیڈر شپ مودی دوستی میں اندھی ہو گئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ پے در پے جلسوں میں مسلم لیگ ن کی مخصوص قیادت جن کے پیسے پھنسے ہوئے ہیں، اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زک پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیئے۔

اس سے قبل ایک موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد مقدمات پر سمجھوتہ اور کیس ٹھکانے لگانا ہے، نواز شریف اور دیگر جو پیسہ لے گئے ہیں وہ قوم کا پیسہ ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے پاس عوامی حمایت نہیں اور نہ کسی ہمدردی ان کے ساتھ ہے، ہم تو کہتے ہیں انتخابی اصلاحات پر بات کرنی ہے تو کل آجائیں۔

The post مسلم لیگ ن کی مخصوص قیادت ریاست کے مفاد کو زک پہنچا رہی ہے: فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oILptn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو